Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دشمن نےمزاحمت کے سامنے گھٹنےٹیک دیے،پوری قوم متحد ہے:ھنیہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ثابت قدمی اور مضبوط عزم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو مزاحمت کی شرائط کے سامنے جھکنا پڑا۔

یہ بات ھنیہ کی طرف سے دی گئی ایک ویڈیو تقریر میں سامنے آئی، جس میں “طوفان الاقصیٰ”، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت، اور جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کی پیش رفت پربات کی گئی۔

اپنی تقریر کے آغاز میں ہنیہ نے کہا کہ “ہمارے عظیم لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ثابت قدمی کا یہ پلان بنایا اور دشمن کے ایک نئی تباہی لانے کے تمام بدنیتی پر مبنی منصوبے خاک میں مل گئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “سلام ہو ہمارے بہادر مجاہدین پر جنہوں نے دشمن کے زخموں کو گہرا کیا اور بہادری اور نجات کا بے مثال نمونہ پیش کیا اور سلام ہو غزہ پر، جو طوفان الاقصیٰ کے ذریعے شاندار اور زبردست تبدیلیاں لانے والے ہیں”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کو شہیدوں، زخمیوں اور زبردستی بے گھر ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود قابض دشمن کا مقابلہ کرنے، اس کی مرضی کو توڑنے اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً پچاس دنوں کے جرائم اور ظلم و بربریت کے بعد ہمارے لوگوں کی استقامت اور مزاحمت کے پیش نظر جنہوں نے پوری استقامت اور بہادری کے ساتھ لڑائی کے تمام محاذوں پر اس کا مقابلہ کیا، دشمن ان شرائط پر اتر آیا۔

ہنیہ نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے قطر اور مصر میں اپنے بھائیوں کی سرپرستی میں، گذشتہ ہفتوں کے دوران مشکل مذاکرات کیے ہیں، مزاحمتی دھڑوں کی مشاورت سے، بھوک، محاصرے اور گھٹن کی پالیسی کے سامنے اپنے لوگوں کی حفاظت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی”۔

خیال رہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی کے پہلے روز 13 اسرائیلیوں کے بدلے میں 39 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan