Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

سید علی گیلانی کے مشن کو جاری رکھیں گے، ڈاکٹر صابر ابو مریم

کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام ندا بشارت کی میزبانی میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم انقلابی اور حریت رہنما تھے اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے ایک طویل جدوجہد کا باب رقم کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو انتھک جدوجہد اور بھارت کی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے اعزاز میں بابائے حریت کا لقب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے پاکستان کے ساتھ اپنے والہانہ عشق، عقیدت، جذبہ اور محبت کا اظہار ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ لگا کر کیا۔ ان کا یہ نعرہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے ظلم کے خلاف جہاد اور مظلوموں کی حمایت کا جو راستہ اختیار کیا تھا وہ انبیائے کرام اور اولیاء اللہ کا راستہ ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کو چاہئیے کہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی اور ا س کے نتیجہ میں کشمیر کے مسئلہ کو پس پشت ڈالنے کے عوام پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت پاکستان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے تو پھر حکومتوں کو چاہئیے کہ آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کریں۔

انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئیے کشمیر کے پیغام کو گھر گھر میں عام کریں تا کہ کشمیر کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی اور مقامی سازشوں کا قلع قمع کیا جائے۔

سیمینار سے معروف ہندو رہنما منو ج چوہان، سکھ رہنما سردار امر سنگھ خالصہ، مسیحی رہنما سیمیول سمیت دعا فاؤنڈیشن کی صدر ام کلثوم اور جامعہ کراچی کے طلباء نے خطاب کیا۔اس موقع پر عمران خالق، مولانا شہریار، علی رضا، قاسم خان، محمد حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan