فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات:- فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ ڈاکٹر رمضان عبد اللہ شلح کے انتقال پر ملال پر تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ کا انتقال عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ، انھوں نے تمام عمر فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ، اور پاکستانی عوام فلسطینی عوام کو ڈاکٹر رمضان عبد اللہ شلح کے انتقال پر ملال پر ہدیہ تعزیت پیش کرتی ہےاور مرحوم کے لواحقین اور ساتھیوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ طویل مدت سے بیماری میں مبتلا تھے جو گذشتہ شب انتقال کر گئے۔