Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

دو ریاستی حل کی بات کرنا نظریہ پاکستان سے انحراف ہے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلہ پر دو ریاستی حل کی بات کرنا نظریہ پاکستان سے انحراف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقہ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ مزاحمت فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کا انعقاد نوجوانوں کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ سیمینار میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت میں موجود افراد قائد اعظم کے افکار اور نظریات کو تبدیل کرنے کی باتیں کررہے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسئلہ فلسطین کی تاریخ، مزاحمت کا آغاز اور ارتقاء سمیت مزاحمت کے مختلف مراحل، خطے میں موجود اسلامی تحریکوں کے کردار اور ھالیہ حالات اور واقعات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے خطے میں عرب حکمرانوں کی خیانتوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو فلسطین کی مزاحمت، لبنان، عراق، شام اور یمن کی مزاحمت سے متعلق بھی تفصیلی حالات سے آگہی فراہم کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan