Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق میں فلسطینی دھڑوں نے قاہرہ اجلاس کی دعوت ادھوری قرار دی

دمشق – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی عوامی قوتوں کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کے لیے دی گئی دعوت کو نامکمل قرار دیا۔

فلسطینی قوتوں کے اتحاد نے کل بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروسز کے ذریعے فلسطینی عوام کے مزاحمت کاروں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

اس موقعے پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے اتھارٹی کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی دشمن کی حفاظت کے لیے اپنے شہریوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حراست میں لیے گئے مزاحمت کاروں اور سیاسی رہ نماؤں کو عدالتوں میں پیش کرنے اور ان پر جعلی مقدمات قائم کرنے کے بجائے انہیں باعزت طریقےسے رہا کیا جائے۔

اجلاس میں پاپولر فرنٹ – جنرل کمانڈ اور تھنڈربولٹ آرگنائزیشن کے قاہرہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے موقف کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب تک رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک قاہرہ اجلاس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔

فلسطینی قوتوں کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے لیے واضح ایجنڈے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور تحریک آزادی کو منظم انداز میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کی سطح پر 30 جولائی کو قاہرہ میں اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس  میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی عمل پر غور کیا جائے گا۔

محمود عباس کی طرف سے قاہرہ اجلاس کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی ہے جب حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں کیمپ پر چڑھائی کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

فلسطینی فورسز کے اتحاد کی سپریم فالو اپ کمیٹی ڈیموکریٹک لبریشن موومنٹ، اسٹرگل فرنٹ، لبریشن فرنٹ، فتح الانتفاضہ، اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ – جنرل کمانڈ اور تھنڈربولٹ آرگنائزیشن پر مشتمل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan