Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل

روس(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شام کے دمشق اور حلب ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان حملوں کو شام کے اقتدار اعلی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گيا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ فلسطین اور اسرائيل کی لڑائی کی وجہ سے خطے میں پیدا شدہ کشیدگی میں شدت کے دوران اس طرح کے اقدامات کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے سارے خطے میں مسلح کشیدگی میں شدت پیدا ہوسکتی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائيل کی فضائیہ نے جمعرات کے دن شام کی سرزمین پر حملے کئے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کے رن ویز کو نقصان پہنچا تھا۔
صیہونی حکومت ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے شامی فوج کے مراکز اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan