Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بائیکاٹ اسرائیل موومنٹ: ہم نے یروشلم میں دوستی میلہ ناکام بنا دیا

مقبوضہ بیت المقدس(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)ائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز موومنٹ نے کہا ہے کہ بائیکاٹ تحریک اس اگست میں مقبوضہ شہر یروشلم میں ہونے والے میوزک فیسٹیول کو ناکام بنانے میں کامیاب رہ ہےاور یہ اس کی ایک نئی اور بڑی کامیابی ہے۔

‘بی ڈی ایس‘ کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی- فلسطینی “ایٹ ہوم” سینٹر فار نارملائزیشن فیسٹیول کی تنظیم کے پیچھے ایک فریق تھا اور اس میلے کے لیے 17 سے 19 تاریخیں مقرر کی گئی تھیں۔

بیان میں اشارہ دیا گیا کہ متعدد فلسطینی بینڈز اور فنکاروں نے جنہوں نے اس تقریب میں اپنی شرکت کا انکشاف کیا تھا اس سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “ایٹ ہوم” سینٹر اسرائیلی “مقدسیہ” فاؤنڈیشن سے منسلک ہے، جسے قابض میونسپلٹی سے فنڈنگ اور اسپانسر شپ ملتی ہے، اور یہ وہی ہے جس نے قبل ازیں یروشلم کے عام ثقافتی موسم کی نگرانی کی تھی اور تعاون حاصل کیا تھا۔ اسے سٹی میوزیم بھی کہا جاتا ہے۔

مہم نے میلے میں شامل تمام شرکاء کے ساتھ بات چیت کی تاکہ انہیں آگاہ کیا جا سکے کہ اس میلے کا منتظم اسرائیلی-فلسطینی فریم ورک ہے جسے مقبوضہ شہر یروشلم میں فنکارانہ سرگرمیوں کو معمول پر لا کر اسرائیل کے لیے حالات سازگار بنانا اور اس کی شبیہ کو بہتر کرنا ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan