Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

تازہ ترین

برطانیہ کی یہودی کمیونٹی کا انتہا پسند سموٹریچ کے استقبال سے انکار

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے جیوش ہوم ایم کے بیزلیل سموٹریچ کے استقبال اور اس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اسے لے جانے والے طیارے پر اسرائیل واپس بھیج دیں۔

عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ کے مطابق یہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے سموٹریچ پر “نفرت آمیز خیالات اور ایک ایسا نظریہ اپنانے کا الزام لگایا جو نفرت کا بیج بوتا ہے”اور کمیونٹی کے تمام ممبران سے کہا کہ وہ اس سے نہ ملیں اور نہ ہی کسی یہودی ادارے میں اس کا استقبال کریں۔

اخبار نے فیڈریشن آف برٹش جیوش آرگنائزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سموٹریچ کے خیالات اور اس نظریے کو مسترد کرتے ہیں جو نفرت کو ہوا دیتا ہے۔ ہم برطانوی یہودی برادری کے تمام ارکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا استقبال نہ کریں۔

سموٹریچ جو منگل کی سہ پہر لندن پہنچے تھے نے کہا کہ وہ دنیا کے تمام یہودیوں سے متعلق مسائل، خاص طور پر یہودیت کے مسئلے میں اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دور رس تبدیلیوں کے پس منظر میں برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

معاریو کے مطابق سموٹریچ نے ’’حباد‘‘ فرقے سے ملاقات کی جو صہیونی تحریک کے قریب ترین الٹرا آرتھوڈوکس (حریدی) فرقوں میں سے ایک ہے۔

سموٹریچ انتہاپسند پارلیمانی بلاک کے سربراہ ہیں اور رگافیم تحریک کے بانی ہیں۔ یہ گروپ فلسطینیوں کو ان کے تاریخی وطن سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan