Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بن گویر کا مشرقی القدس میں سکیورٹی کنٹرول کا نیا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیرایتماربن گویر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں “سکیورٹی کنٹرول” کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین گویر کے اعلان کردہ منصوبے کا بجٹ 120 ملین شیکل ہے۔

بین گویر کے منصوبے میں شہر میں نگرانی کے مزید نظام کی تعیناتی، قابض پولیس کے ارکان کی تنخواہوں اور اس کے ارکان کی تعداد میں اضافہ، قابض پولیس کے مراکز کی تعمیر کے منصوبوں کو مضبوط کرنا اور جبل المکبر قصبے میں ایک پولیس مرکز کا قیام شامل ہے۔

یہ فیصلہ القدس پر قابض اسرائیل کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے “پانچ سالہ منصوبے” کا حصہ ہے، جس کا اعلان گذشتہ مئی میں بینجمن نیتن یاہو کی حکومت نے کئی وزارتوں اور یروشلم میں قابض اسرائیلی میونسپلٹی کے تعاون سے کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan