Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیروت:ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے ابو راشد کی رہائی کے لیے مظاہرہ

بیروت -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )لبنان میں درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں نے پیر کی صبح بیروت میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں کارکن امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جو تقریباً تین ماہ سے ہالینڈ میں زیرحراست ہیں۔

مظاہرین جنہوں نے ابو راشد کی تصاویراٹھا رکھی تھیں نےزور دیا کہ مہاجر کیمپوں کے مشکل معاشی حالات کی روشنی میں امین ابو راشد کی کوششوں اور تعاون نے گزشتہ برسوں میں ان کی تکالیف کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مظاہرین نے لبنان میں ڈچ سفیر کو ابو راشد کی امداد سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی، جس میں اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ اس کی سرگرمیوں میں صرف “یتیم، غریب، بوڑھے، معذور افراد، طلباء، مریض شامل ہیں جن کی اس اکیسویں صدی میں علاج کی استطاعت نہیں۔

ڈچ سکیورٹی حکام نے گذشتہ جون میں ابو راشد کو گرفتار کیا تھا اور اس پر اسلامی تحریک مزاحإت “حماس‘‘ سے منسلک تنظیموں کو رقوم بھیجنے کے شبہات” کا الزام لگایا تھا۔ ڈچ حکام نے بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی مدد سے حماس کو 5.5 ملین یورو منتقل کیے، جسے مقدمے کی سماعت تک رہا کر دیا گیا۔

ڈچ حکام ابو راشد کو بغیر کسی مقدمے کے 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے حراست میں رکھے ہوئے ہیں، جب تک کہ اس پر من گھڑت الزامات کے تحت مقدمہ نہیں چلایا جاتا، اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا گیا حالانکہ ان کی صحت کافی خراب ہے۔ ایک بین الاقوامی قوانین کےتحت ابو راشد کی حراست غیرقانونی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan