Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بحرینی عوام کی شدید مخالفت کے باجود اسرائیلی صدر کا دورہ بحرین

اسرائیلی ریاست کے صدراسحاق ہرزوگ کل اتوار کی صبح بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جو کہ کسی اسرائیلی سربراہ مملکت کا کسی خلیجی ریاست کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔

اسرائیلی صدر بحرین میں یہودی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ بحرین کے مختلف سیاسی گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس دورے کی مخالفت کی گئی ہے۔

اسرائیلی ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کے خلاف بحرینی قومی اقدام نے کہا کہ ہرزوگ کا بحرینی دارالحکومت منامہ کا دورہ عرب اسرائیل تنازع کی دیوار میں ایک نئی شگاف اور ہمارے بحرینی عوام کی توہین ہے، جو دشمن کے ساتھ
تعلقات معمول پرآنے سے انکار کرتے ہیں۔ اسے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور اس کے لوگوں کو قتل کرنے والا ملک سمجھتے ہیں۔

اقدام نے زور دے کر کہا کہ بحرینی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو 74 سال سے زائد عرصے سے نسل کشی کی جنگ کا نشانہ بن رہے ہیں، اور ان کے ساتھ نام نہاد ابراہیم معاہدے پر دستخط کے بعد ان کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

اقدام نے جو کہ بحرینی معاشرے اور اس کے سول سوسائٹی کے اداروں اور سیاسی انجمنوں کے بیشتر میدانوں کی نمائندگی کرتا ہے نے سرکاری فریق اور حکومت بحرین سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب اور اسلامی قوم کے دشمنوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے باز رہیں۔ وہ نام نہاد امن معاہدوں سے پیچھے ہٹیں جو ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونتپے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan