Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بحیرہ احمر میں امریکی حملے میں 10 یمنی فوجی شہید:انصاراللہ

صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)یمنی انصار اللہ گروپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے یمنی بحری افواج کی تین کشتیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بحری افواج کے دس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔

گروپ نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ گروپ سلامتی اور استحکام قائم کرنے اور میری ٹائم نیویگیشن کی حفاظت کے لیے اپنے باقاعدہ، سرکاری مشن کو انجام دے رہا تھا۔ یہ مشن قابض اسرائیل کے جہازوں یا قابض اسرائیل کی طرف جانے والوں کو بحیرہ احمر سے گذرنے سے روکنے کے لیےجاری تھا اور شہید ہونے والے اپنا فرض ادا کررہے تھے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا اس جرم کے نتائج بھگت رہا ہے۔ اس کی یہ کارروائی بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے اس کی فوجی نقل و حرکت یمن کو اپنا فرض ادا کرنے اور فلسطین اور غزہ کی حمایت سے نہیں روکے گی۔

یمنی انصار اللہ نے باقی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ “امریکی خطرناک رویے میں شامل نہ ہوں کیونکہ اس کے منفی اثرات ہوں گےاور یہ اثرات دوسرے ممالک پر بھی پڑ سکتئے ہیں‘‘۔

انصاراللہ نے کہا کہ وہ مناسب بحری میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے “Maersk Hangzhou” کنٹینر جہاز، جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جا رہا تھا، کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی آپریشن کرنے میں کامیاب رہاجس میں جہازکو نقصان پہنچاہا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan