Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ کی عبوری قیادت پر تنازع، باسم نعیم نے نکولے ملادی نوف کو مسترد کر دیا

دوحہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سینئر رہنما باسم نعیم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نکولے ملادی نوف غزہ کی پٹی کے عبوری انتظام سنبھالنے کے ہرگز اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نکولے ملادی نوف ایک مشکوک اور اشتعال انگیز شخص کے موقف کی وکالت کر رہے ہیں۔

باسم نعیم نے ’ ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ نکولے ملادی نوف اس قابل ہی نہیں کہ وہ ایک دن کے لیے بھی ہمارے فلسطینی عوام کے عبوری انتظام کے ذمہ دار بنیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسا شخص جسے پیچیدہ مذاکرات کے انتظام کی ذمہ داری سونپی گئی ہو، وہ اپنے مشن میں کیسے کامیاب ہو سکتا ہے جب وہ ایک مشکوک اور جنونی شخص کے موقف کو اپنائے ہوئے ہو۔

باسم نعیم نے نکولے ملادی نوف کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ آپ کے کیریئر میں ترقی کی سیڑھی بننے کے لیے کوئی عام سی چیز نہیں ہے۔ اگر یہ مشن آپ کی صلاحیت سے بڑا ہے تو اسے چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ نکولے ملادی نوف نے آج قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ کونسل غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مستقبل کی فراہمی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کی مسلسل شہادتوں کا بھی ذکر کیا تھا۔

نکولے ملادی نوف نے اپنے صحافتی بیانات میں اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے غزہ کے انسانی اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے کونسل کی مشاورت کے فریم ورک کے تحت قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی نکولے ملادی نوف کے سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مبہم انداز میں گفتگو کرنا زمینی حقائق اور سچائی کے منافی ہے۔

حازم قاسم نے واضح کیا کہ درحقیقت قابض اسرائیل وہ فریق ہے جو مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان صہیونی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 850 سے زائد شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ قابض دشمن انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس نے غزہ کی پٹی کے اندر پیلی لکیر کو مزید مغرب کی جانب دھکیل دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نکولے ملادی نوف کو چاہیے تھا کہ وہ واضح طور پر قابض اسرائیل کی سفاکیت اور خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے، کیونکہ حماس اور دیگر فلسطینی دھڑے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر عمل درآمد کی خاطر معاہدے کی شقوں کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan