مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بیت اکسا چوکی پر اتوار کی شام تین شہریوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے دو میاں بیوی اور ایک ان کی تین سالہ بچی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے رقیہ احمد عودہ ابو دہوک جہالن، 32 سالہ نوجوان محمد مزید ابو عید اور اس کی اہلیہ ضحیٰ نبیہ ابو عید کو گولی مار کر شہید کردیا۔
قابض فورسز نے میڈیکل ٹیموں کو نوجوان ابو عید کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روک دیا جس کے باعث وہ تڑپتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب سے قابض فوج نے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کرنے کا جرم چھپانے کے لیے ان کے خود کش بمبار ہونے کا دعویٰ کرکے اپنی جارحیت چھپانے کی مذموم کوشش کی ہے۔
ابتدائی منٹوں کے دوران میڈیا ذرائع نے بتایا کہ شہری شدید زخمی ہوئے ہیں، اور بعد میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ شہید ہوگئے ہیں۔
کل اتوار کو غرب اردن کے شہر جنین میں 7 افراد کو ڈرون سے بمباری کے بعد شہید کردیا۔
اس طرح کل مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے، جن کا تعلق مغربی کنارے کے مختلف علاقوں اور شہروں سے ہے۔