بیت لحم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 8 صہیونی فوجی اور آباد کار زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی نے بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان سرنگ کی چوکی پر قابض فوج پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
قابض پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ فائرنگ کی کارروائی کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی دو آباد کاروں نے آپریشن کرنے والے 3 فلسطینیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ حملہ کرنے والے تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغربی کنارے میں گرفتاریوں اور صیہونی جبر کے بڑھنے کے باوجود طوفان الاقصیٰ جنگ کے فریم ورک کے اندر گوریلا کارروائیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین (معطی) کے مطابق گذشتہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں فائرنگ کی 604 کارروائیاں ہوئیں، جن میں 198 مخصوص آپریشنز اور مختلف شکلوں میں 1542 تصادم شامل ہیں۔