Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’اونروا‘ کے کام کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کا جائزہ کمیشن قائم

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا جو اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کی غیر جانبداری کا جائزہ لے گا اور اس کے متعدد ملازمین کے اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔۔

کل سوموار کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ اس انکوائری کمیٹی کی سربراہی فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کریں گی۔ کمیشن کو تین تحقیقی مراکز سویڈن میں راؤل والنبرگ انسٹی ٹیوٹ، ناروے میں میکلسن انسٹی ٹیوٹ اور ڈینش انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق تعاون فراہم کریں گے۔

کمیشن 14 فروری کو اپنا کام شروع کرے گا۔ توقع ہے کہ اگلے مارچ کے آخر میں گوتیرس کو عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جائزہ گروپ کی حتمی رپورٹ آئندہ اپریل کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ تحقیقات کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری کو یقینی بنانے اور خلاف ورزیوں کے الزامات کا جواب دینے کے لیے ایجنسی کے طریقہ کار اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا 7 اکتوبر کے حملوں میں UNRWA کے 12 ملازمین کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کہاں تک درست ہیں۔

بیان میں گوتیرس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف الزامات “غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے انتہائی مشکل حالات میں آتے ہیں”ْ۔

امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی سمیت کئی ممالک نے اسرائیل کے ان الزامات کے بعد اقوام متحدہ کی ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کر دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan