Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عوامی دباؤ اور احتجاج کے بعد مونو گرام سے اسرائیلی جھنڈا نکال کر فلسطینی جھنڈا لگا دیا گیا


پاکستان کے شہر کراچی میں غیر سرکاری تنظیم آل نیبرز انٹرنیشنل کے مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈے کی موجودگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اعتراض کرتے ہوئے ملک بھر میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان کے آئین اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کا تحفظ کرتے ہوئے اس تنظیم پر حکومتی پابندی کا مطالبہ کریں۔ عوامی دباؤ اور رد عمل کے باعث تنظیم کے رہنما بشپ خادم بھٹو کی جانب سے فی الفور تنظیم کے مونو گرام سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا نکال کر فلسطینی جھنڈا لگا دیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل نیبرز انٹر نیشنل کے رہنما بشپ خادم بھٹو کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور ساتھ ساتھ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین جنہوں نے اسرائیلی جھنڈے کی مونو گرام میں موجودگی پر شدید احتجاج اور تحفظات کا اظہار کیا تھا ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل ہی مذکورہ تنظیم کے مونو گرام میں اسرائیلی جھنڈے کی موجودگی کا انکشاف ہوتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت اہلحدیث پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکسان، جمعیت علماء پاکستان، متحدہ علماء محاذ اور سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
قابل ذکر بات ہے کہ آل نیبرز انٹرنیشنل جو کہ امریکی امداد پر چلنے والی پاکستان میں غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے مرکزی مونو گرام میں اسرائیل کا جھنڈا شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی نظریاتی نفی کرنا ہے تاہم دعوت ناموں سے فی الحال اس مونو گرام میں تبدیلی کر دی گئی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں یہ تنظیم اپنے اس مونو گرام سے مستقل طور پر اسرائیلی جھنڈے کو نکالتی ہے یا فی الوقتی اقدام کیا گیا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ اور نظریہ پاکستان کے عنوان سے غاصب صہیوی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan