کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آرٹس کونسل پاکستان کے تعاون سے کراچی آرٹس کونسل میں دو روزہ فائن آرٹس ورکشاپ بعنوان غزہ میں بچوں کا قتل بند کرو کا انعقاد ۲۲ اور ۲۳ دسمبر کو کیا گیا۔
دوروزہ ورکشاپ میں شہر کراچی کی مختلف جامعات اور فائن آرٹس اداروں کے طلباء و طالبات سمیت سینئر آرٹسٹ خواتین وحیدات نے شرکت کی ۔
ورکشاپ کے پہلے روز تمام شرکاء نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور فائن آرٹس سے منسوب مختلف صلاحیتوں بشمول ڈیجیٹل ڈیزائن، کیلی گرافی، واٹر کلر پینٹ، کینو یس اور دیگر مہارتوں سے غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام سے متعلق تصاویر اور ڈیزائن تیار کئے۔
دو روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں آرٹس کونسل کے شعبہ فائن آرٹس کے انچارج محمد ذیشان، گجرات یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس کے استاد واجد علی، سینئر آرٹسٹ منور علی ، کاظم شگری اور عبد الوہاب مرزا سمیت جامعہ کراچی کے سابق استاد اویس ، اصغر علی آرٹسٹ، حمیرا بیگ اور دیگر نے شرکت کی اور طلباء و طالبات کی رہنمائی کی ۔
ورکشاپ کے دوسرے روز ۲۳ دسمبر کو آرٹس کونسل میں فنکاروں کے تیار کردہ نمونوں کی نمائش لگائی گئی جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور غزہ میں جاری صیہونی مظالم کی عکاسی کو فنکاروں کی تیار کردہ تصاویر میں مشاہدہ کیا۔
ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، سابق رکن سندھ اسمبلی محفؤظ یار خان،ایم کیو ایم پاکستان، جمیعت علما اسلام کے رہنما علامہ عقیل انجم ،مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اظہر علی حمدانی،مسلیم لیگ ق کے رہنما صادق شیخ ،سید مشرف کشمیر رہنما بشیر صدوری،انسانی حقوق کے رہنما جمشید
حسین ،کرسچن کمینوٹی کے رہنما امینیول،ہندو کمیونٹی کے رہنما منحوچ چوہان ،سکھ برادی کے رہنما مگھن سنگ ،معروف نعقت خواں چشتی معاز نظامی۔ نے خطاب کیا