Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عقبہ اجلاس کے اگلے روزغرب اردن میں فلسطینی اراضی غصب

پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج کے وزیریوآو گیلنٹ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فلسطینیوں کی زرعی زمین قبضے میں لینے کا فوجی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس اراضی یہودی بستیوں کے لیے ایک بائی پاس روڈ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر کی جانب سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب اس سے ایک روز قبل اتوار کو اردن کی میزبانی میں فلسطین، اسرائیل اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں عارضی طور پرمزید یہودی آباد کاری روکنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ انہوں نے روڈ نمبر 55 تک ایک متبادل آبادکاری سڑک بنانے کے منصوبے کی منظوری دی، جو قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فندق گاؤں سے گذرتی ہے۔ یہ وہ سڑک ہے جسے آباد کار بھی استعمال کرتے ہیں۔

یہ سڑک الفندق، جینصافوط، اماتین اور باقہ الحطب دیہات کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے۔

“گیلنٹ” نے کہا کہ یہ فیصلہ گذشتہ روز مرکز حوارہ میں سٹریٹ نمبر 60 پر ہونے والے آپریشن کے ردعمل میں کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کے اجتماعات کے مرکز میں آباد کاروں کو داخل ہونے سے روکنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan