Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

‘آنکھوں پر پٹیاں باندھیں، جسم پر نمبر درج کیے‘، معصوم فلسطینیوں نے اسرائیلی ظلم کی روداد سنادی

فلسطین(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں، جسم پر نمبر درج کیے، کپڑے اتروائے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیل کی قید سے رہائی ملنے کے بعد فلسطینیوں کا غزہ کے اسپتالوں میں علاج کیا گیا، بچوں پر بھی بدترین تشدد کیا گیا۔

ایک فلسطینی نے کہا کہ گڑھے میں کچھ قیدیوں کو پھینک کر اوپر سے مٹی ڈال دی گئی، زندہ دفن کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کو برہنہ کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئیں

دوسری جانب غزہ کے معصوم بچوں نے دنیا سے فریاد کی اور کہا مسلسل بمباری ہورہی ہے، کوئی جگہ محفوظ نہیں، سب تباہ ہوچکا، جنگ ختم کرائیں، ہمیں گھروں کو جانا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی افراد کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ چکی ہے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں، ہزاروں افراد لاپتا ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan