Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

روس اور چین نے حماس کے خلاف امریکی متعصبانہ قرارداد کو ناکام بنایا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سلامتی کونسل میں روس اور چین کے موقف کی تعریف کی اور ان کی جانب سے قابض ریاست کے خلاف متعصبانہ امریکی قرارداد کو ناکام بنانے کو سراہا ہے۔

ایک پریس بیان میں ہنیہ نے سلامتی کونسل کے اندر اور باہر ان تمام ممالک کی تعریف کی جنہوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض کو انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنے اور غزہ کی پٹی میں بالخصوص اور فلسطین میں دوسرے علاقوں میں بالعموم  بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق کرنے کا پابند بنائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک امریکی مسودہ قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس میں غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ فلسطینیوں کی مذمت کی گئی تھی۔

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق امریکی مسودہ قرارداد کے خلاف ویٹو پاور کا استعمال کیا۔

سلامتی کونسل میں روسی مندوب نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں اسرائیلی کارروائی پر اثر انداز ہوں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں سے مشرق وسطیٰ اور شاید اس سے آگے تنازعات کو وسعت دینے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنگ مفادات غزہ میں تباہ کن بحران سے بچنے سے روکتے ہیں۔ امریکی مسودہ قرارداد سلامتی کونسل کی طرف سے اسرائیلی حملے کو جاری رکھنے کے لائسنس کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی مسودہ قرارداد کو پاس ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے کونسل کی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کونسل مشرق وسطیٰ کے بحران سے نمٹنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

اس موقعے پر سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا کہ امریکی مسودہ قرارداد میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ فلسطین پر طویل عرصے سے اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی قابض کو نہیں بلکہ دونوں فریقوں کے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ اور امن کے حوالے سے کوئی بھی مبہم فیصلہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے اور یہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی راہ ہموار کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan