Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

امریکہ غزہ پر جارحیت بند کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن کوئٹہ پریس کانفرنس

کوئٹہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کوئٹہ چیپٹر کے زیر اہتمام بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ آلُ پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ غزہ پر جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے اور اسرائیل امریکہ کا آلہ کار ہے۔

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی، جماعت اسلامی کے حافظ نور علی،پی ٹی آئی رہنما عالم کاکڑ، گرین پاکستان پارٹی کے عبد الھادی کاکڑ، جمعیت علماء اسلام کے مفتی سعید سمیت علامہ جمعہ اسدی اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ غزہ پر فی الفور جارحیت کو بند کرے ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے عرب اور اسلامی دنیا کی حکومتوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرب و اسلامی ممالک کی حکومتیں غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور جو مسلمان ممالک اسرائیل کو تیل اور گیس فراہم کر رہے ہیں وہ فی الفور تیل اور گیس کی سپلائی بند کردیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بہت بڑی قربانی ایک بہت بڑے ہدف اور مقصد کے لئے دے رہے ہیں اور ان قربانیوں کا نتیجہ بھی ایک بڑے مقصد کے ساتھ حاصل ہو گا اور آزادی فلسطین و القدس ان قربانیوں کا ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ۔ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں کی عمارتوں سمیت محلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں اور یکجہتی فلسطین مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے غزہ میں امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan