Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ طلبا کے آزادی اظہار رائے کو طاقت کےذریعے کچل رہا ہے:الرشق

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کےرکن عزت الرشق نے امریکی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کے مظاہروں کو کچل کر آزادی اظہار رایے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے”اینٹی سیمیٹزم” کے امریکی الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال امریکی انتظامیہ کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں احتجاجی خیمے اکھاڑنا صہیونی ریاست کو خوش کرنے کی روایتی پالیسی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ “امریکی انتظامیہ انفرادی حقوق اور اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی کررہی ہےاور یونیورسٹی کے طلباء اور تدریسی اداروں کے ممبروں کو گرفتار کرتی ہے کیونکہ ان کے نئے نازی صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی مذمت صہیونیت نواز امریکی حکمراںوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی پولیس نے ملک میں جامعات کے طلباء کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال کرتےہوئے تقریبا ایک سو سے زائد طلبا کو حراست میں لے لیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan