Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الجزائر کا جنین کی تعمیر نو کے لیے 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

  1. الجزائر – [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]جمعرات کو الجزائر نےغرب اردن میں کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں تباہ ہونے والے مکانات اور دیگر املاک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک خبر میں بتایا ہے کہ “جمہوریہ کے صدر عبدالمجید تبون نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر صیہونی قابض افواج کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کے بعد اس کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “حملے نے نہتے فلسطینی بھائیوں ،بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔ بہت سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کےبعد کھلے آسمان تلے آگئے۔

انہوں نے “صہیونی قابض ریاست کے تحت فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور ان کے جائز قومی حقوق کے لیے ان کے مطالبے کے ساتھ الجزائر کی مستقل یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا ہےکہ الجزائر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست میں مقبوضہ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے کا پرزور حامی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ پیر کے روز قابض فوج نے مسلح افراد کا تعاقب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا، جو تقریباً 40 گھنٹے جاری رہا۔اس کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور 120 کے قریب زخمی ہوئے، سینکڑوں گھروں کو تباہ کردیا گیا اور شہر کے انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan