Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اعلان بالفورکو 105 سال ہوگئے ،برطانیہ فلسطینیوں سے معافی مانگے

فلسطین پر ناجائزقبضے اور فلسطینیوں پر ظلم ، جبر، در بدری اور قتل و غارت کے ناجائز اعلان  بالفورکے  105 سال مکمل  ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر برطانیہ میں فلسطینیوں کے  حقوق کے لیے قائم فورم ‘پی ایف بی’ نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ اقدام کا بانی ہونے ہونے کے ناطے وہ فلسطینیوں سے معافی مانگے ۔

نیز اس اعلان بالفور کے نتیجے میں فلسطینیوں پر بیتنے والے طویل ظلم کے ازالے اور عالمی ناجائز کاری کے اس عمل میں بڑا حصہ دار ہونے کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے ایک سو پانچ سال قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ آرتھر بالفور نے صہیونی لیڈر لیونیل روتھشیلڈ کو ایک خط لکھ کرقدیمی  فلسطینی  سرزمین پر اسرائیلی ریاست کی بنیاد رکھنے کی حمایت کی تھی۔

 اس کے نتیجے میں فلسطینیوں پر دیگر بہت سارے مظالم کے ساتھ ساتھ  1948 میں  نکبہ مسلط کیا گیا اور 70 لاکھ فلسطینی اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ 105 سال انسانیت کے خلاف جرائم ، زمین چوری ، ناجائز قبضہ گیری ، عالمی ناانصافی کے علاوہ فلسطین کو ایک نوآبادیت بنائے رکھنے کے سال ثابت ہوئے۔

اسی اعلان  بالفور کے نتیجے میں صہیونیوں نے فلسطینیوں پر 40 بار قتل عام مسلط کیے۔ جن میں سے نکبہ  یعنی ناجائز اسرائیلی ریاست قائم کرنے کے لیے فلسطینیوں کی اندھی قتل و غارت گری اور ان کی اپنے قدیمی وطن سے محرومی عمل میں لائی گئی۔  جو بعد ازاں اسرائیل کے سب  جرائم کا بڑا آغازثابت ہوا۔

نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی اس اعلان بالفور کی صورت کیے گئے برطانوی گناہ کی سزا فلسطینی بھگت رہے ہیں۔ ہر روز اور ہر مہینے فلسطینی مارے جارہے ہیں اور اپنے تمام تر انسانی حقوق سے محروم کر دیے گئے ہیں۔

اسی مناسبت سے ‘پی ایف بی’ نے برطانیہ سے ظلم اورناجائز  قبضے کے کی بنیاد بننے والے اپنے اعلان بالفور پر فلسطینیوں سے معافی مانگنے اور اس غلط اقدام کے ازالے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ‘پی ایف بی’  کے چئیرمین  ظہور بیروی نے اس موقع پر کہا ہے ‘ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانیہ  فلسطینیوں کے خلاف اپنے اس جرم کو تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا ہم برطانیہ کو   فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرم کے اعتراف اور اس کے ازالے کے لیے مسلسل متوجہ کرتے رہیں گے کہ وہ معافی مانگے اور فلسطینیوں پر بیتنے والے اس نکبہ سمیت دیگر بے شمار مظالم کا ازالہ کرے۔

ظہور بیروی نے کہا ‘ ہم پراعتماد ہیں کہ برطانیہ میں ایک نئے وزیر اعظم  رشی سونک کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایسا ہو گا۔  پارلیمنٹ اس معاملے پر بحث کرے گی، برطانیہ اپنے اس جرم کے ازالے کی طرف آئے گا جو لوگ بھی اس ظلم کا کردار بنے ان  سب کا احتساب ہوگا۔ تاکہ اعلان بالفور کے نتیجے میں جنم لینے والے المیے کا تدارک ہو سکے۔ ‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan