صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمنی انصار اللہ گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کو فیصلہ کن فتح کی کوئی امید نہیں ہے کیونکہ وہ متکبر ہو کر قتل عام اور نسل کشی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا غزہ کے جرائم اور بربریت کے خلاف متفق ہے اور وہ امریکہ اور برطانیہ کو چھوڑ کر اسے روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور فلسطینی قوم کے عزم نے امریکہ،اسرائیل اور اس کےدوسرے حواریوں کو سخت مایوس کیا ہے۔
انصار اللہ کے رہ نما نے کہا کہ اس ہفتے کی گئی مزاحمتی کارروائیوں کی تعداد 8 تھی جس کے دوران 7 جہازوں کو 19 میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے ہاتھوں معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں نسل کشی اور فاقہ کشی کے جنگی جرائم میں سب سے پہلا اور بنیادی کردار خود اسرائیلیوں سے زیادہ امریکہ کا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی غزہ میں امریکی حمایت اور شرکت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نے خوراک کا سامان ہوا سے گرایا جو 3 یا 4 ٹرکوں سے زیادہ نہیں۔ اس نے اپنے اردگرد جمع ہونے والوں کو مارنے کے لیے دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کی تھی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ غزہ کے باشندوں کے سروں پر گرائے جانے کے لیے دسیوں ہزار بم اور ٹن بارود فراہم کر رہا ہے۔