Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشجاعیہ میں مجاھدین کا نیا حملہ، 8ٹینک کئی فوجی جھنم رسید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین اور مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادری کے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے مزید معیاری حملے کیے ہیں اوردشمن کے کئی ٹینک تباہ کردیے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے مجاہدین الشجاعیہ محلے میں جنگی صفوں سے واپسی کے بعد حسنین اسٹریٹ پر صیہونی فٹ فورس کو انتہائی خطرناک بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کم از کم 10 دشمن فوجیوں اور اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ شہر کے شیخ الرضوان کے علاقے میں “ال یاسین 105” میزائلوں سے 4 مراکاوا ٹینکوں اور 4 صہیونی اہلکاروں کےکیریئر ٹرکوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں آرمرڈ کور کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ یہ اعتراف گذشتہ روز مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کےمقام پر 10 افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

مزاحمتی ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قابض فوج اپنے حقیقی نقصانات کو چھپا رہی ہے۔ وہ مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کی اصل تعداد کو سامنے لانے کے بجائے فوجیوں کا مورال بلند رکھنے کے لیے اپنا معمولی نقصان ظاہر کرتی ہے۔

قابض فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ افسر کی ہلاکت کے علاوہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے، جب کہ بر سبع کے سوروکا اسپتال کا کہنا ہے کہ اس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 زخمی اسرائیلی فوجی لائے گئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کی جانب سے طوفان لاقصیٰ شروع کرنے کے بعد اکتوبر کے اواخر میں غزہ کی پٹی میں زمینی دراندازی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج نے اپنے 116 ارکان کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، حالانکہ اسرائیلی لیکس نے انکشاف کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan