Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشفاء ہسپتال میں اسلحہ رکھنے کا صہیونی دعویٰ سراسر جھوٹ ہے:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] نے کہا ہےکہ صیہونی غاصب فوج کا یہ دعویٰ کہ اسے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں اسلحہ اور جنگی آلات ملے ہیں، جھوٹ اور سستے پروپیگنڈے کا تسلسل ہے،جس کے ذریعے وہ اپنے جرم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد صحت کے شعبے کو تباہ کرنا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ الزامات قابض دشمن کی طرف سے رنتیسی چلڈرن ہسپتال پر حملے کے دوران پھیلائے جانے والے معمول کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جہاں قابض فوج اس جگہ پر ہتھیار رکھ رہی ہےاوردنیا کو دھوکہ دینے کے لیے وہاں پر اسلحہ کا دعویٰ کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو ہفتے قبل ایک سے زیادہ مرتبہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیں اور قابض دشمن کے بیانیے اور اس کے جھوٹے دعوؤں کو سامنے لائیں۔ بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے خلاف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے جو قبضہ پھیلاتا ہے وہ جھوٹ اور فریب کی سطح پر ہے۔

کل صبح سے ہی قابض فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر دھاوا بولنا، اس کی عمارتوں اور حصوں کی تلاشی لینے، ادویات اور طبی آلات کے گودام کو اڑا دینے، کمپلیکس کے تہہ خانے اور اس کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan