کل بدھ کے روزصیہونی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں وادی قدوم محلے میں تجارتی سہولیات اور رہائشی مقاصد کے لیے تیار کردہ ایک ٹین کے عارضی مکان کو مسمار کر دیا۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج کی گاڑیوں نے قدوم محلے کی گلیوں میں ایک اراضی کو گھیرے میں لے کر اس کو سیل کردیا۔ پھر اس پر دھاوا بول دیا اور بھاری مشینری کی مدد سے اسے مسمار کردیا گیا۔
اس کے علاوہ قابض فوج نے بدھ کو نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عقربہ میں ایک گاڑی اور ساز و سامان قبضے میں لے لیا۔
عقربہ کے میئر صلاح جابر نے بتایا کہ قابض فورسز نے قصبے کے مشرق میں محفوریہ کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور علاقے میں پانی کے چشمے کی بحالی اور صفائی کے لیے کام کرتے ہوئے ایک گاڑی، ایک الیکٹرک ٹرانسفارمر اور ایک کرین کو قبضے میں لے لیا۔