Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الجزائری صدر کا ’کوپ‘اجلاس میں اسرائیلی صدرکےخطاب کا بائیکاٹ

کل جمعہ کو فلسطین پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے مصرکے شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہ اجلاس سے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پوڈیم پرآنے کے بعد الجزائری صدر کی طرف سے بائیکاٹ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائرکے صدرعبدالمجید تبون کی جانب سے اسرائیلی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اور سچائی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو فلسطین میں یہودی بستیوں کی توسیع کے ذریعے اپنے پنجے مضبوط کررہی ہے۔

عوامی محاذ نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری ایک بیان میں اس شراکت داری پر اپنے فخر کا اعادہ کیا، جس نے ہر جگہ اور تمام شکلوں میں تصادم کو عرب قومی تشخص کا اظہار بنا دیا، جو فلسطینی کاز کو اپنے اہم ترین ستونوں میں سے ایک سمجھتا ہے اور اسرائیلی ریاست اس کا مرکزی دشمن ہے۔

عوامی محاذ نے الجزائر کے صدر، عوام اور حکومت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ الجزائری صدر کی طرف سے اسرائیلی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ  فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت اور مزاحمت کی حمایت کا عکاس ہے۔

گذشتہ پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP27) کے کام کا آغاز ہوا، جس میں تقریباً 200 ممالک اور تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھی مدعو کیا گیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan