Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الجزائر معاہدے پرفوری طورپر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں: حماس رہ نما

الجزائرکی میزبانی میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی معاہدے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت کی قیادت نے اس معاہدے کو عملی شکل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ الجزائر کی میزبانی میں حماس، تحریک فتح اور اسلامی جہاد سمیت فلسطین کی 14 نمائندہ سیاسی جماعتوں نے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زکریا معمر نے کہا کہ ان کی جماعت الجزائر میں قومی اتحاد کے معاہدے کے عملی نفاذ کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے الجزائر کے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کردار کو سراہا۔

معمر نے جمعرات کی شام غزہ شہر میں القسام بریگیڈز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران مزید کہا کہ “حماس نے اب بھی اعلیٰ ترین ذمہ داری اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ قومی اتحاد کے مقاصد اور مفادات کا حصول قوم کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “حماس اس معاہدے کے عملی نفاذ کو جانچنے کے لیے فوری طور پر تیار ہے اور ہم اپنے عوام کی تمام قوتوں اور دھڑوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فریم ورک میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اس معاہدے کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہ کریں تاکہ ہم اس معاہدے کو عملی جامہ پہنائیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan