Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الجزائر اورترکیہ کے وفود کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

استنبول (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ترکیہ اور الجزائر کے اعلیٰ اختیاراتی وفود نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سےملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ پر صیہونی جنگ کی پیشرفت اور فلسطینی عوام اور ان کےنصب العین کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ کی اتحاد پارٹی کےصدرمصطفیٰ بستگی کی قیادت میں ایک وفد نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں غزہ کی پٹی پر جارحانہ جنگ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیش رفت اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسی طرح ترکیہ کی الھدیٰ پارٹی کے رہ نما کی قیادت میں وفد نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طوفان الاقصیٰ اور اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گذشتہ روز الجزائر کی مجلس اُمہ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے استنبول میں ملاقا کی۔

وفد کی قیادت مجلس امہ سربراہی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جناب خرشی احمد نے کی۔ اس کے علاوہ متعدد پارلیمانی گروپوں کے سربراہان استنبول میں ان کے دفتر میں تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan