Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العاروری نے اپنی جوانی جہاد اور مزاحمت میں بصر کی:حسن نصراللہ

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ “عظیم رہنما شہید الشیخ صالح العاروری نے اپنی جوانی اور زندگی جہاد، مزاحمت، کام، لڑائی، اسیری، ہجرت اور جہاد میں گذاری “۔

حسن نصراللہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ فلسطین میں بہادری اور میدان جنگ میں کامیابیاں ایک دن، ایک سال یا سالوں کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ فلسطینی دھڑوں کی دو دہائیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی میں شہید العاروری ایک بطل حریت تھے۔

حسن نصر اللہ نے شہید صالح العاروری کے اہل خانہ، فلسطینی عوام اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے تعزیت کا اظہار کیا۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ “ان کی قربانیوں کے بابرکت اور قابل تعریف نتائج ہوں گے جو لبنان، فلسطین، شام اور پوری قوم کے لیے اچھے ہوں گے”۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ “القسام” بریگیڈز کی طرف سے شروع کی گئی “طوفان الاقصیٰ” جنگ کی وجوہات واضح اور معلوم ہیں اور حماس نے جنگ کے آغاز سے ہی ان کا اعلان کیا تھا۔

منگل کی شام حماس نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کے ساتھ اس کے کئی رہ نماؤں کو اسرائیلی فوج نے بیروت میں بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan