Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العاروری بیروت میں سپرد خاک، جنازے میں عوام کا جم غفیرامڈ آیا

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی بیروت میں نمازہ جنازہ کے موقع پر ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء حماس اور فلسطین زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اسرائیل کےخلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء شدید مشتعل تھے اور انہوں نے صالح العاروری اوران کے ساتھیوں کی شہادت کابدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

حماس پولٹ بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کو اسرائیلی ڈرون حملے میں منگل کی رات چھ ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا تھا۔

اسرائیل نے براہ راست اس ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہےالبتہ اس حملے کی سارے شواہد کا کھرا اسرائیل ہی کی طرف جاتا دکھائی دیتا ہے۔

ڈرون حملے کے فوری بعد حماس اور اس کے اتحادی لبنانی حزب اللہ نے اس ڈرون حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

حماس کے اہم رہنما کی منگل کے روز بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں قتل ہوئے تھے۔ اس واقعے کو اسرائیل کے لیے پچھلے تین ماہ کی پھیلی جنگ میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم اسرائیل نے اس ڈرون حملے کی ذمہ داری نہیں لی جیسا کہ اسرائیل عموما اپنے ہاتھوں کی گئی ہلاکتوں کی ذمہ داری کم ہی قبول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ صالح العاروری کی ہلاکت سے ایک ہفتہ قبل پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر سید رضی موسوی کو دمشق میں اسرائیل نے ڈرون حملے کے نتیجے میں قتل کردیا گیا تھا۔

صالح العاروری کے جنازے کے جلوس سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس صالح العاروری کے عظیم مشن کو آگےبڑھانے کی کوششیں جاری رکھی گی۔

صالح العاروری شہید اوران کے دو دیگر ساتھی شہداء کی نماز جناز مسجد امام علی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جہاں لاکھوں افراد جمع تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan