Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العاروری کی سابق فلسطینی اسیر اورمعلم احمد ابو ہنود کی وفات پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے جماعت کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر، سابق اسیر اور فلسطینی مربی ومعلم احمد ابو ھنود کی وفات پر اس کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العاروری نے مرحوم احمد ابو ھنود کے بھائی اور القسام کمانڈر محمود ابو ھنود سے ٹیلیفون پر بات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ احمد ابو ھنود گذشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں  انتقال کرگئے تھے۔

نابلس میں کل مرحوم ابو ہنود کی نماز جنازہ کے موقع پر کمانڈر محمود ابو ھنودسے فون پربات کرتے ہوئے العاروری مرحوم کی جہادت اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

العاروری نے کہا کہ مرحوم احمد ابو ہنودان کے ساتھ الخلیل یونیورسٹی میں پڑھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابو ہنود “ایک اچھے بھائی، باکردار اور خدمت خلق سے آراستہ نوجوان تھے اور انہوں نے فلسطینی تحریک آزادی کے لیے شاندار خدمات انجام دیں اور طویل عرصہ قابض دشمن کی قید میں صبرو استقامت کے ساتھ کاٹا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan