قلقیلیہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر قلقیلیہ میں آج جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے شہید جمال ابو ہنیہ کے اہل خانہ کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قلقیلیہ میں شہید ابو ہنیہ کے اہل خانہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے اندر کھدائی شروع کردی۔ بعد میں گھرکے اندر اور بیرونی دیواروں پر کئی مقامات پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکھ اسے اڑا دیا۔
شہید جمال ابو ہنیہ 3 اگست 2024 کو طولکرم کے علاقے میں ایک سویلین گاڑی پر قابض فوج کے ڈرون کے ذریعے کئے گئے بزدلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔
قابض فوج نے شہید جمال ابو ہنیہ پر ایک اور شہید کے ساتھ قلقیلیہ شہر میں ایک اسرائیلی آباد کار کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔