Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’عدم اطمینان کی لہر اسرائیلی فوج کے منصوبے کو ناکام بنا سکتی ہے‘

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز اسرائیلی فوجی ذرائع نے فوج کے نئے سالانہ منصوبے پر فوجیوں اور ریزرو افسران میں عدم اطمینان کی لہر کے اثرات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے رپورٹ کیا کہ قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ھلیوی کو خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے عدم اطمینان کی لہر فوج کے نئے سالانہ منصوبے “معلوت” میں رکاوٹ ڈالے گی۔

اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کو کئی سالوں میں افرادی قوت کے سنگین ترین بحران کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلیوی اپنا سالانہ منصوبہ کئی مہینوں بعد پیش کریں گے اور اس میں کئی اہم چیزیں شامل ہوں گی، جن میں سرفہرست فوج اور معاشرے کا بحران ہے، اس کے بعد ایران کا سامنا کرنا، کثیر جہتی جنگ اور اس مدت میں موافقت جیسے امور شامل ہوں گے۔

24 جولائی کو’کنیسٹ‘ نے بالآخر “معقولیت کی جانچ” کو ختم کرنے والے ایک بل کی منظوری دی۔ تبدیلی سے قبل سپریم کورٹ کو حکومتی فیصلوں کی نگرانی اور نظرثانی کرنے اور ان میں سے بعض کو کالعدم قرار دینے کا اختیار تھا جو اب ختم کردیا گیا ہے۔

عدالی اصلاحات کے نتیجے کے طور پر تقریباً نصف ملین اسرائیلی ناراض لوگوں نے کئی ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج اورمخالفت میں فوجی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے خبردار کیا کہ “اسرائیل شدید پولرائزیشن کی وجہ سے خانہ جنگی میں داخل ہو گیا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan