Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی تسلط ختم کرائے،عرب پارلیمنٹ

نکبہ کی 75ویں برسی کے موقع پر عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت اور نصرت کا اعادہ کیا ہے۔

کل سوموار کوجدہ میں عرب پارلیمنٹ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق واپسی کی مکمل حمایت اور تائید کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اسرائیلی ریاست کے منظم جبر اور ظلم وستم کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو شدید جبر کا سامنا ہے۔ تشدد سے ہر روز فلسطینیوں کےجنازے اٹھ رہے ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے میں ان کے خلاف جارحیت میں شدت آتی جا رہی ہے، ایک انتہائی دائیں بازو کی حکومت فلسطینی عوام، ان کی سرزمین، ان کے مقدس مقامات اور ان کے خلاف نسلی تطہیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کل پیر کو فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں عرب پارلیمنٹ نے “قابض انتظامیہ کی فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے گھر کرنے اور بستیوں کی تعمیر میں توسیع کی پالیسی کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزیا کررہا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی آباد کاری سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2334 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ نے “اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 30 نومبر 2022 کو جاری کردہ اس فیصلے پر توجہ دلائی جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پہلی بار جنرل اسمبلی ہال میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فلسطین میں نکبہ کی 75 ویں برسی فلسطینیوں کے حق واپسی پر غور کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan