Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حق واپسی فلسطین سے متعلق کراچی میں تصویری نمائش کا انعقاد‎‎

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالم مہم کے عنوان سے کراچی پریس کلب کے سامنے ”ہم فلسطین واپس آئیں گے“ کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تصویری نمائش میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت شہر کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


واضح رہے کہ پندرہ مئی سنہ1948کو امریکہ اور برطانیہ کی سرپرستی میں فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل کو قائم کیا گیا تھا۔غاصب صیہونیوں کی جانب سے لاکھوں مقامی فلسطینیوں کو ایک ہی دن میں فلسطین سے جبری طور پر نکال دیا گیا تھا۔اس دن کو فلسطینی عوام یوم نکبہ یعنی تباہی اور بربادی کا بد ترین دن کے عنوان سے یاد کرتے ہیں۔


فلسطینی عوام کی اپیل پر دنیا بھر میں یوم نکبہ کو یوم واپسی فلسطین کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم واپسی فلسطین منایا گیا اور اس عنوان سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے پچھتر سالہ ناجائز تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر حق واپسی فلسطین کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔
تصویری نمائش میں حال میں ہی غاصب اسرائیل کی قید میں شہید ہونے والے شیخ خضر عدنان کی تصاویر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تصویری نمائش میں فلسطینی عوام کے حق واپسی کو اجاگر کرنے کے لئے تصویروں میں فلسطینیوں نے ہاتھوں میں گھروں کی چابیاں اٹھا رکھی تھیں اور واپسی فلسطین کے نعرے تصویروں پر آویزاں تھے۔


ایسی تصاویر بھی آویزاں تھیں جن سے یہ پیغام ملتا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔تصویری نمائش میں صبح سے شام تک سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین کاز کی حمایت کا عزم کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan