Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مفتی اعظم فلسطین: اسرائیلی بربریت کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے

اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد احمد حسین نے کہاہے کہ اسرائیل امریکی پشت پناہی میں فلسطینی مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی پوری دنیا نے مذمت کی ہے۔ منگل کو قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش اور مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں جانب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر وزیراعظم حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ساجد محمود چوہان، فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاکہ فلسطینی وفد کی وزارتِ مذہبی امور آمد کو باعثِ برکت سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اورپاکستان کے پاسپورٹ پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے قابل استعمال نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے ہر ممکن کوشش کی کہ غزہ پر جاری بربریت کو روک سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے یو این او کے فورم پر فلسطین سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غزہ پر اسرائیلی بربریت پر ہمارے دل دکھی ہیں ہر پاکستانی اسے محسوس کرتا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ القدس فلسطین کا دارلخلافہ ہو اور ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ مسجد اقصی میں نماز ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سیرت کانفرنس کے موقع پر فلسطینی قاضی القضا نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر قاضی القضافلسطین نے کہاکہ ستمبر میں دورہ پاکستان کے وقت بے پناہ محبت ملی تھی انہوں نے کہاکہ اب دوبارہ آنا ہمارے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر چند ہفتوں بعد پاکستان آرہے ہیں جس سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک ہزار سال میں پہلی بار مسلمانوں اور مسیحوں کے مقدس مقامات کو بند کیا ہے۔
اس موقع پر مفتی اعظم شیخ محمد احمد حسین نے کہاکہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے‘ یہ بات ہماری سوچ سے بالاتر ہے کہ کبھی پاکستان اور فلسطین کا موقف جدا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام کو مسجد اقصی کی صحن میں شکرانے پڑھتے جلد دیکھیں گے۔۔۔۔۔اعجاز خان

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan