Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فائرنگ کا نیا واقعہ، شمالی غزہ میں نوجوان کی شہادت

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیر کی صبح شمالی غزہ میں ایک اور شہری صہیونی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے العطاطرہ میں قابض اسرائیل کی فائرنگ سے 42 سالہ شہری موسیٰ سالم فتحی الابیض شہید ہو گئے۔

اسی دوران خان یونس کے مشرقی علاقوں میں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے شدید فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں فضائی اور توپ خانے سے بمباری کے ذریعے بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کے معاہدے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد یلو لائن کے اندر گھروں کو دھماکوں سے اڑانے اور تباہی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ اشیائے خوردونوش، امدادی سامان کی ترسیل اور سفر پر سخت پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 830 ہو چکی ہے، جبکہ 2345 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملبے کے نیچے سے 767 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس ہمہ گیر جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 72,610 فلسطینی شہید اور 172,448 زخمی ہو چکے ہیں، جو اس طویل جنگ میں ہونے والے بھاری انسانی جانی نقصان کی ہولناک عکاسی کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan