Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا مطالبہ، غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے عالمی کارروائی کی جائے

نیویارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے  اس لرزہ خیز حقیقت کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جاری جنگ کے سائے میں غزہ کی پٹی صحافیوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام بن چکی ہے۔

یہ اہم بیان انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے، جو کہ صحافت کی آزادی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، جو ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔

کمیشن نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ محض مذمتی بیانات اور ہمدردی کے پیغامات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں تاکہ صحافیوں کا قتلِ عام کرنے والوں کا محاسبہ یقینی بنایا جا سکے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور بین الاقوامی میڈیا کو آزادانہ طور پر غزہ کی پٹی تک رسائی دی جا سکے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر تورک نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو میڈیا کے لیے ایک ہولناک موت کا پھندا قرار دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ان کا دفتر سات اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک تقریباً 300 صحافیوں کی شہادت اور اس سے بھی بڑی تعداد میں زخمی ہونے والے صحافیوں کی تصدیق کر چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan