Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مشرقی غزہ میں کشیدگی میں اضافہ، عمارتوں کی مسماری اور فائرنگ جاری

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں فضائی و توپ خانے کی بمباری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، جبکہ دوسری جانب مسلسل محاصرے اور امدادی سامان و اشیاء خوردونوش کی آمد میں شدید کٹوتی نے انسانی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں شدید فائرنگ کی۔ اسی طرح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغربی علاقوں کو بھی قابض اسرائیل نے توپ خانے کے گولوں کا نشانہ بنایا۔

ادھر غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ التفاح میں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جبکہ قابض افواج نے غزہ شہر کے مشرقی حصوں میں رہائشی مکانات اور تنصیبات کو بارودی مواد سے اڑانے (نسف) کی کارروائی بھی انجام دی۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 824 ہو گئی ہے، جبکہ 2316 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 764 لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس وحشیانہ جارحیت کے مجموعی متاثرین کی تعداد اب تک تقریباً 72,601 شہداء اور 172,419 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے، جو غزہ کی پٹی پر مسلط اس جنگ میں ہونے والے بھاری انسانی نقصان کی لرزہ خیز عکاسی کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan