Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں تازہ حملوں میں 7 افراد شہید 18 زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 شہداء اور 18 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں لایا گیا، جن میں سے ایک شہید کی میت ملبے کے نیچے سے نکالی گئی ہے۔

وزارت صحت نے آج اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ 10 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 817 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2296 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ملبے سے نکالے گئے شہداء کی کل تعداد 762 ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس نسل کشی اور جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72,593 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,399 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے اس کربناک صورتحال کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اب بھی بہت سے مظلوم شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کی ٹیمیں قابض دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ان تک پہنچنے سے تاحال قاصر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan