Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

سیز فائیر کے باوجود جنوبی لبنان میں صورتحال بدستور کشیدہ، حملے جاری

جنوبی لبنان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کے روز سیز فائر میں توسیع کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل اور بلدہ حانین میں شہریوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کارروائیاں کیں، جبکہ بلدہ مجدل زون کے مضافات اور جنوبی لبنان کے ضلع صور میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔

اسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن کے جنگی طیاروں نے رات گئے ضلع جزین میں واقع ریحان کی پہاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ضلع مرجعیون میں نماز فجر کے وقت ایک فضائی حملے میں بلدہ تولین میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسی قصبے پر شدید توپ خانے سے گولہ باری کی گئی، جبکہ بلدہ خربہ سلم پر بھی دشمن کے طیاروں نے بمباری کی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد عمارتوں پر حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمارتیں حزب اللہ کے زیر استعمال تھیں۔

قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں عمارتوں کی مسماری اور گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں جاری رکھے ہوئے ہے جب قابض اسرائیل اور لبنان کے درمیان گذشتہ ہفتے سے سیز فائر نافذ العمل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ترامب نے گذشتہ جمعرات کو قابض اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا تھا، جس کی مدت اتوار کو ختم ہو رہی تھی، تاہم قابض صیہونی افواج روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

یہ اعلان ڈونلڈ ترامب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ اور وائٹ ہاؤس میں لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان مشاورتی اجلاس کے دوسرے دور کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan