Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی حملے میں شہید صحافی امل خلیل کی تدفین، رقت آمیز مناظر

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید صحافی کو آہو اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا۔

امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں، مدد کے لیے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan