Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں مریضوں کیلئے بحران، رفح کراسنگ بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں ہلال احمر کے ترجمان رائد النمس نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ کی وقفے وقفے سے بندش کے سنگین اثرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ صورتحال بیماروں اور زخمیوں کی زندگیوں کے لیے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراسنگ کھلنے کے مختصر دورانیے میں باہر جانے والوں کی تعداد علاج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسی صورت کافی نہیں ہے۔

انہوں نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سفر کے لیے کیسز کے انتخاب کا طریقہ کار وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان ہم آہنگی سے طے کیا جاتا ہے جس میں بیماری کی شدت اور خطرے کے درجے کو مدنظر رکھا جاتا ہے یعنی شدید ترین کیسز کو ترجیح دی جاتی ہے اور پھر کم شدت والے کیسز کا نمبر آتا ہے۔

رائد النمس نے اس طرف اشارہ کیا کہ یہ طریقہ کار تاحال انتہائی محدود تعداد میں ملنے والی منظوریوں کے باعث مقید ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے سفر کی اجازت پانے والوں کی تعداد کا تعین کرنا اور اپنی مخصوص ترجیحات کے مطابق منظوری دینا ایک مجرمانہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کے پیش نظر مسافروں کے انتخاب پر عائد ان پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔

گذشتہ پیر کے روز سے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے رفح کراسنگ کی بندش کے نتیجے میں بیماروں اور زخمیوں کے انخلاء کا عمل مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

فلسطینی بارڈر اینڈ کراسنگ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بندش کے اس فیصلے سے تمام انسانی کیسز کی سفری نقل و حرکت رک گئی ہے جس میں وہ بیمار اور زخمی بھی شامل ہیں جن کے نام انخلاء کی فہرستوں میں درج تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں 22 ہزار سے زائد ایسے زخمی اور مریض موجود ہیں جنہیں بیرون ملک علاج کے لیے فوری سفر کی ضرورت ہے اور ان میں سے تقریباً 19 ہزار کیسز ایسے ہیں جنہوں نے تمام طبی اور قانونی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں اور وہ محض گزرنے کی اجازت کے منتظر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan