Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

غزہ کے بحران پر عالمی سطح پر اتفاق، یونیسکو میں متفقہ قرارداد منظور

نیویارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے ادارہ ’یونیسکو‘ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 224 ویں اجلاس میں غزہ کی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے تنظیم کی سابقہ قراردادوں پر عملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

اس قرارداد میں غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں سکولوں، جامعات اور تاریخی ورثے کے مقامات کو پہنچنے والے شدید نقصانات کو اجاگر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی انسانی قانون اور تنظیم کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

’یونیسکو‘ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مندوب عادل عطیہ نے قرارداد کے متفقہ طور پر منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی عوام کے مصائب و آلام کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تنظیم کی جنرل کانفرنس نے گذشتہ برس نومبر کے مہینے میں ریاستِ فلسطین کے حق میں چار قراردادیں منظور کی تھیں جن میں مقبوضہ بیت المقدس شہر، غزہ کی پٹی کی صورتحال کے یونیسکو کے دائرہ کار پر اثرات، انروا کی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کی حمایت اور مقبوضہ عرب علاقوں میں تعلیمی و ثقافتی اداروں کے تحفظ جیسے اہم امور شامل تھے۔

یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی کاز کے ساتھ بین الاقوامی ہمدردی اور یکجہتی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ دو برسوں کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم، سفاکیت اور قتلِ عام کے باعث عالمی سطح پر قابض اسرائیل کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan