Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

اسکول پر اسرائیلی آبادکاروں کے سے حملہ بچے سمیت دو فلسطینی شہید

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں وحشی مسلح آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی غارت گری اور دہشت گردی کے ایک تازہ واقعے میں منگل کی دوپہر رام اللہ کے مشرقی گاؤں المغیر میں دو فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

ہلال احمر سوسائٹی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ المغیر بوائز سکول کے گرد و نواح پر مسلح آباد کاروں کے دھاوے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچہ اور ایک 32 سالہ نوجوان شہید ہو گیا جبکہ چار دیگر شہری قابض دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے۔

یہ بزدلانہ حملہ مسلح آباد کاروں کی ان منظم اور پیہم کارروائیوں کا تسلسل ہے جو عموماً قابض اسرائیل کی افواج کی مکمل سرپرستی اور تحفظ میں فلسطینی دیہاتوں، بستیوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کی جاتی ہیں۔

اسی تناظر میں دیوار و آباد کاری مخالف مزاحمتی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 1819 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 1322 حملے قابض اسرائیل کی افواج نے کیے جبکہ 497 حملے مسلح آباد کاروں کی جانب سے کیے گئے جو فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ان جارحانہ کارروائیوں کا مرکز الخلیل رہا جہاں 321 حملے ہوئے، اس کے بعد نابلس میں 315، رام اللہ اور البیرہ میں 292 جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں 203 حملے کیے گئے، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف جاری منظم سفاکیت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan