Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں ایک بار پھر اسرائیلی حملہ، خان یونس میں7 شہادتیں

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر یا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں آج منگل کے روز علی الصبح خانیونس پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض دشمن کے ایک ڈرون طیارے نے خانیونس کے مغربی محلے ’حی الامل‘ میں سکیورٹی کے ایک ناکے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 29 سالہ درویش صائب درویش العتال اور 40 سالہ سعد عبداللہ حسن ابوہلال اور ماجد علاء ابو موسیٰ شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شہید درویش العتال کا نکاح محض ایک دن قبل ہی ہوا تھا لیکن زندگی کی نئی شروعات سے پہلے ہی وہ آج فجر کے وقت قابض اسرائیل کے اس سفاکانہ حملے میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد ’یلو لائن‘ کے اندر مسماری اور تباہی کا عمل جاری ہے جبکہ سامانِ تجارت، امداد کی ترسیل اور سفر پر پابندیاں بھی بدستور برقرار ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 780 ہو چکی ہے جبکہ 2193 افراد زخمی ہوئے اور ملبے سے 761 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس ہمہ گیر جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 72,556 فلسطینی شہید اور 172,296 زخمی ہو چکے ہیں، جو غزہ کی پٹی پر مسلط اس مسلسل جنگ کی بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan